صوبے میں فوج آئی تو زیادہ چیخ و پکار متحدہ ہی کرے گی،شرجیل میمن

صوبے میں فوج آئی تو زیادہ چیخ و پکار متحدہ ہی کرے گی،شرجیل میمن

کراچی(اے این این)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردوں کی گرفتاریاں جاری ہیں، کراچی میں فوج آئی تو ایم کیو ایم سب سے زیادہ چیخ و پکار کرے گی۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کے مسترد کردہ لوگ دھاندلی سے جیت کر آئے ہیں۔ کچھ لوگ عوام کو یرغمال بنا کر سیاست کرتے ہیں ، لیاقت جتوئی کو پیپلز پارٹی کے ورکرز نے شکست دی تھی۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جب تک حکومت میں ہوتی ہے تو انہیں سب کچھ اچھا لگتا ہے ۔ کراچی میں دہشت گردوں کی گرفتاریاں جاری ہیں ، ایم کیو ایم کے پاس اب تنقید کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ کراچی میں فوج آئی تو متحدہ سب سے زیادہ چیخ وپکار کرے گی

مزید : صفحہ اول


loading...