8 سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار
لاہور(کرائم سیل) لاڑی اڈہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل لاڑی اڈہ کے علاقہ میں ایک آٹھ سالہ بچی سے بداخلاقی کرنے کی کوشش کی تھی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔