دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں غلطی کی گنجائش نہیں ،صوبے ایکشن پلان پر عمل یقینی بنائیں ،نواز شریف

دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں غلطی کی گنجائش نہیں ،صوبے ایکشن پلان پر عمل یقینی ...

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں تمام صوبے ایکشن پلان پر عمل یقینی بنائیں۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ایکشن پلان کے بیس نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں میں ایپکس کمیٹیوں کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں دہشتگردی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوانے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے عمل پر بھی تبادلہ خیال بھی ہوا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ حکومت دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ دہشتگردوں کے معاونین کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اسے ہر قیمت پر جیتنا ہوگا تمام صوبے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ وفاق ہر ممکن معاونت کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کار بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے مقاصد کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ انہوں نے پولیس میں تقرریاں اور تبادلے میرٹ پر کرنے کی ہدایت بھی کی

مزید : صفحہ اول


loading...