دہشتگردوں کے حامی تھے نہ ہیں ،بل کی مخالفت مدارس کیخلاف پروپیگنڈے کے باعث کی،سراج الحق

دہشتگردوں کے حامی تھے نہ ہیں ،بل کی مخالفت مدارس کیخلاف پروپیگنڈے کے باعث ...

                                 لوئر دیر(اے این این )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم کبھی بھی دہشت گردوں کے حامی تھے اور نہ ہےں البتہ پارلیمنٹ میں پاس کئے جانے والے دہشت گردی بل کی حمایت اس لئے نہیں کرتے کہ اس بل کے ذریعے اسلام اور مدارس کے خلاف ایک پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور دہشت گردی کا سارا الزام مدارس میں پڑھنے والوں پر لگا دیا گیا ہے ، بل کا نام مذہبی دہشت گردی رکھ کر مسلمانوں کی دل آزاری کی جا رہی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بل کے نام سے لفظ ”مذہب “نکال لیا جائے اس لئے کہ اسلام امن و استحکام کا دین ہے ۔ جماعت اسلامی ایک تحریک کا نام ہے،مسلمانوں کو قومیت ،فرقہ واریت اور زبان کے نام پر لڑایا جا رہا ہے،دھماکہ دہشت گردی دنیا کے کسی کونے میں ہوتباہی مسلمانوں پر مسلط کردی جاتی ہے،اسلامی ممالک کے علاوہ پوری دنیا میں امن ہی امن ہے، پارلیمنٹ میں پاس کئے جانے والے ملٹری کورٹس بل پر تحفظات ہیں،اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئر دیرجندول منڈا میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی محض ایک سیاسی جماعت نہیں اسلامی تحریک کا نام ہے ،دنیا میں امن ہی امن ہے مگر اسلامی ممالک کو فرقہ واریت ،زبان اور قومیت کے نام پر لڑایا جا رہا ہے۔سراج الحق نے پیغمبراسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے اخبا ر اور فرانسیسی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فرانسیسی حکومت ہوش کے ناخن لے اور مسلمانوں کی دل آزاری سے باز آئے ۔نوجوانوں کو مخا طب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت علمائے دین،مدارس،طلبہ۔پگڑی اور جہاد کو بد نام کر کے مسلمانوںکو فحاشی ،عریانی،بے پردگی ،موسیقی ،ناچ گانے جیسی بے ہودگی میں مبتلا کر کے انگریزوں کی تہذیب کا شکار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ غلامان اوبامہ کو چھوڑ کر غلامان مصطفی ﷺکا ساتھ دیں اور امت کو جگانے،اسلام کے نور کو چارسو پھیلانے اوراسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان کے حصول کیلئے 23 اور 25جنوری کے ملین مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...