این اے 122، تحریک انصاف کاوائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

این اے 122، تحریک انصاف کاوائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور(شہزاد ملک )تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ 122کے بارے میں وائٹ پیپر تیار کر لیا ہے جو کہ آخری مرحلے میں ہے اور اس کو بہت جلد ہی میڈیا میں جاری کیا جائے گا وائٹ پیپر کی تیاری جاری ہے جو کہ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ ےہ وائٹ پیپر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود ہی جاری کریں گے ۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے ” پاکستان“ کو بتایا ہے کہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ 122 میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مطالبے پر ہونے والی دو بارہ گنتی کے دوران جو انکشافات ہوئے ہیں اور ہمارے پاس بھی اس حوالے سے جو شواہد موجود ہیں ان سب کو بنیاد بنا کر عمران خان کے اس ایک حلقہ کو فوکس کرکے وائٹ پیپر کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور اس وائٹ پیپر کو بہت جلد ہی میڈیا میں جاری کردیا جائے گا ۔

مزید : صفحہ اول


loading...