لاہور سے داعش کمانڈر 2ساتھیوں سمیت اوراسلام آباد سے4دہشتگرد گرفتار

لاہور سے داعش کمانڈر 2ساتھیوں سمیت اوراسلام آباد سے4دہشتگرد گرفتار

                                              اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سکیورٹی اداروںنے لاہور سے داعش کا اہم کمانڈر یوسف سلفی دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لےاجبکہ اسلام آباد سے تحریک طالبان کے چار دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد کے علاقے کھنہ ڈاک کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو راولپنڈی اسلام آباد میں دہشتگردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے داعش کے اہم کمانڈر یوسف سلفی کو دو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔یوسف سلفی چھ ماہ قبل شام سے براستہ ترکی پاکستان پہنچا تھا -

مزید : صفحہ اول


loading...