مشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد ،6فروری کو پیش ہونیکا حکم
اسلام آباد(مانٹیرنگ ڈیسک ) غازی رشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد،6فروری کو پیش ہونے کا حکم۔بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل اختر شاہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ کیس سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے اس لئے یہ معزز عدالت اس کیس کو سننے کی مجاز نہیں۔ انہوں نے اپنے موکل کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ۔ عدالت نے چھ فروری کو ہر صورت پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔