لیسکو نے تین ارب روپے کے نادہند گان کا سراغ لگا لیا

لیسکو نے تین ارب روپے کے نادہند گان کا سراغ لگا لیا

لاہور(کامرس رپورٹر) لیسکو نے تین ارب روپے کے نادہند گان کا سراغ لگا لیا ۔ یہ نادہند گان لیسکو ملازمین کی ملی بھگت سے ہر ماہ کرنٹ بل جمع کرا دیتے تھے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی جاتی تھی ۔ لیسکو نے ریکوری کی صورتحال کو بہتر کرنے اور نادھندگان سے وصولی کے لئے ٹھوس اقدامات کر فیصلہ کر لیا ۔ بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی جائے گی ۔ جن بلوں پر تین ماہ تک بقایاجات ہوں گے ان کے کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے ۔ لیسکو انتظامیہ نے تمام ایکسیئینز اور ایس ڈی اوز کو اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے جو بھی عمل درآمد نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید : صفحہ اول


loading...