عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کےلئے جدہ پہنچ گئے

عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کےلئے جدہ پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ /اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بدھ کو جدہ پہنچے تو ایئرپورٹ پر تحریک انصاف کے مقامی رہنماﺅں اور ان کے ذاتی دوستوں نے ان کا استقبال کیا۔عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ چوبیس گھنٹے کے دوران کسی وقت جدہ سے مکہ مکرمہ جائینگے اور وہاں عمرہ کی سعادت حاصل کرینگے۔ عمران اور ان کی اہلیہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ بھی جائینگے۔ عمران اور ریحام خان بدھ کو علی الصبح اسلام آباد سے جدہ کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ کپتان نے شادی کے فوری بعد ہنی مون کے بجائے عمرے کی ادائیگی کا پروگرام بنایا تھا۔ شادی کے بعد یہ دونوں کا بیرون ملک پہلا دورہ ہے۔ نو بیاہتا جوڑا عمرہ ادا کرنے کے بعد چوبیس جنوری کو وطن واپس آئے گا

مزید :

صفحہ اول -