پاکستان کوخطرہ ہو ا تو سیسہ پلائی دیوار کی مانند ساتھ ہونگے ،چین

پاکستان کوخطرہ ہو ا تو سیسہ پلائی دیوار کی مانند ساتھ ہونگے ،چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                               بیجنگ(آن لائن)پاکستان کو خطرہ ہوا تو سیسہ پلائی دیوار کی مانند ساتھ ہو ںگے کسی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑینگے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان روایتی دوست ملک ہے اسے کسی بھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیر اور اروناچل بارے چینی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔ ترجمان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کو بہتر بنانے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ برصغیر میں اگر امن کے بارے میں سوچنا ہے تو اس کیلئے لازمی ہے کہ ہم کشمیر مسئلہ کو ایڈریس کریں۔ اس کیلئے دونوں ممالک کو آپس میں بات کرناہو گی۔

مزید :

صفحہ اول -