بھارت کا پاکستان سے ذکی الرحمن لکھوی کی حوالگی کاپھر مطالبہ

بھارت کا پاکستان سے ذکی الرحمن لکھوی کی حوالگی کاپھر مطالبہ

نئی دہلی(اے این این)بھارت نے پاکستان سے ایک بارپھرممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹرمائنڈذکی الرحمن لکھوی کی حوالگی کامطالبہ کیاہے۔بھارتی وزیرمملکت برائے داخلہ کرن ریجیجونے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو ذکی الرحمن لکھوی کوبھارت کے حوالے کردیناچاہیے کیونکہ امریکہ اوربرطانیہ نے بھی اسے ایساکرنے کاکہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پشاورمیں سکول پرحملے کے بعدوزیراعظم نوازشریف کی طرف سے تمام دہشت گردوں کوکچلنے کاعزم ظاہرکیاگیااورہمسایہ ملک کواب دہشت گردی کے خلاف اپنے عزائم کوسامنے لانے کی ضرورت ہے ۔اگرواقعی پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑناچاہتاہے تواس کامظاہرہ بھی اسے کرناہوگا۔اگرامریکہ اوربرطانیہ پاکستان کوکوئی مشورہ دے رہے ہیں پاکستان کوسوچناچاہیے کہ وہ کوئی غلط چیزیں کررہاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...