موٹروے پر ہیوی بائیک چلانے پر پابندی ‘موٹر وے پولیس کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

موٹروے پر ہیوی بائیک چلانے پر پابندی ‘موٹر وے پولیس کو جواب داخل کرانے کیلئے ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پر ہیوی بائیک چلانے پر پابندی کے خلاف دائردرخواست پر موٹر وے پولیس کو جواب داخل کرانے کے لئے 2مارچ تک مہلت دے دی۔یہ درخواست لاہور بائیکرز کلب کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور بائیکرز کلب نے 2010میں محکمہ مواصلات و تعمیرات اور آئی جی موٹر وے سے ہیوی بائیکس چلانے کی باقاعدہ اجازت حاصل کی جس کے بعد بائیکرز کلب نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے درجنوں ہیوی بائیکس درآمد کیں ۔2013میں بائیکرز کو موٹر وے پر ہیوی بائیکس چلانے کی اجازت بھی دی گئی تاہم موٹر وے پولیس نے اب موٹر وے پر ہیوی بائیکس چلانے پر دوبارہ پابندی عائد کر دی ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ موٹر وے پر ہیوی بائیک چلانے پر عائد پابندی ختم کی جائے ۔عدالت عالیہ میں درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو موٹر وے پولیس کی طرف سے ڈی ایس پی طارق نے پیش ہو کراستدعا کی کہ جواب داخل کرانے کے لئے مزید مہلت دی جائے ۔عدالت نے یہ استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت2مارچ تک ملتوی کردی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...