الیکشن کمیشن کو چودھری حامد حمید کی نااہلی سے متعلق زیر التوا ء درخواست کا 15روز میں فیصلہ کرنیکی ہدایت

الیکشن کمیشن کو چودھری حامد حمید کی نااہلی سے متعلق زیر التوا ء درخواست کا ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے چودھری حامد حمید کو نااہل قرار دینے کے لئے الیکشن کمیشن کوزیر التواء عرضداشت کا 15روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے سرگودھا کے حلقہ 66کے ووٹر گل شیر کی درخواست پر سماعت کی،د رخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رکن قومی اسمبلی چودھری حامد حمید کی اصل تاریخ پیدائش 2 مارچ 1975 ہے مگر انہوں نے نادرا حکام سے ملی بھگت کر کے اپنی تاریخ پیدائش 3 سال پیچھے کروا کر 2 مارچ 1972کروائی ہے جو سنگین جرم ہے، درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ رکن قومی اسمبلی نے ان حقائق کو اپنے کاغذات نامزدگی میں چھپایا ہے جو آئین کے آرٹیکل 62اور 63کی خلاف ورزی ہے رکن قومی اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے لئے الیکشن کمیشن کو عرضداشت بھی پیش کررکھی ہے جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ ایم این اے چودھری حامدحمید کو نااہل قرار دیا جائے، سماعت کے بعد عدالت نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے عرضداشت پر 3 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...