سی سی پی او لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری ،جواب طلب

سی سی پی او لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری ،جواب طلب

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بنک ملازم کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس شہزادہ مظہر نے شہری طارق محمود کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ دسمبر 2013میں ریاض اور اس کے ساتھیوں نے بینک سے قرضہ نہ دلوانے کی رنجش میں اسے اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ،مگر پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، سیشن عدالت نے بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور بعد میں لاہور ہائیکورٹ نے بھی عدالتی حکم کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے مگر ایک سال گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا ،سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، سماعت کے بعد عدالت نے سی سی پی او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 مارچ تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...