سانحہ ماڈل ٹاؤن ‘عامر سلیم کی اخراج مقدمہ کی درخواست ،ایڈوکیٹ جنرل طلب

سانحہ ماڈل ٹاؤن ‘عامر سلیم کی اخراج مقدمہ کی درخواست ،ایڈوکیٹ جنرل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے کارکنوں پر سیدھی فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں گرفتارسابق ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار عامر سلیم شیخ کی جانب سے اخراج مقدمہ کی درخواست 11 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرلیا۔ جسٹس عبدالسمیع خان اورجسٹس صداقت علی خان پرمشتمل دورکنی بنچ کے روبرو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گرفتارسابق ایس ایچ او عامرسلیم شیخ کی اخراج مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے پیش ہوکر بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اس کیس میں خود پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن اس وقت وہ عدالت عالیہ کے فل بنچ کے روبرو پیش ہیں۔سرکاری وکیل نے عدالت سے مہلت کی استدعا کی۔ جس پر عدالت نے کسی کاروائی کے بغیر کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔ سابق ایس ایچ او سبزہ زارعامر سلیم شیخ کی جانب سے اخراج مقدمہ کی دائردرخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ اسی واقعہ کی دوسری ایف آئی آر نواز شریف ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، رانا ثناء اللہ سمیت 24 افراد کے خلاف درج ہوچکی ہے اورواقعہ کی انکوائری کے لئے د وسری جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے اس لیے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم سمیت دیگر کے خلاف درج پہلی ایف آئی آر خارج کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -