کندھ کوٹ ، انڈس ہائی وے پر المناک حادثہ ، 6افراد جاں بحق ،41زخمی

کندھ کوٹ ، انڈس ہائی وے پر المناک حادثہ ، 6افراد جاں بحق ،41زخمی

کندھ کوٹ(اے این این)کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹرالر اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم سے خاتون سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے۔41مسافر زخمی مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انڈس ہائی وے پر کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر میں خوفناک تصادم ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ اکتالیس مسافر شدید زخمی ہوئے۔ پولیس نے کوچ میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر کشمور، گڈو اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں کی محمد ایاز خان، اظہر خان، انور سعید کے ناموں سے شناخت ہو گئی۔ تین لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی۔زخمیوں میں سے چند کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

مزید : صفحہ آخر


loading...