حج پالیسی2015ء، ایم او یو سائن کرنے کے لیے وفد 26جنوری کو حجاج مقدس روانہ ہو گا

حج پالیسی2015ء، ایم او یو سائن کرنے کے لیے وفد 26جنوری کو حجاج مقدس روانہ ہو گا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی2015ء سعودی حکومت سے ایم او یو سائن کرنے کے لیے وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف کی قیادت میں وفد26جنوری2015ء کو حجاج مقدس روانہ ہو گا،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور عامر سہیل مرزا ،جے ایس حج محمد فاروق،آئی ٹی انچارج محمد حکیم خٹک،چےئر مین ہوپ حاجی مقبول احمد،احسان اللہ،شاہد رفیق وفد میں شامل ہوں گے۔26جنوری سے2فروری کے درمیان پاکستانی وفدسعودی وزیر حج چےئر مین موسسہ مکہ مدینہ کے ذمہ داران نقابہ کے ذمہ داران سے ملاقاتوں کے علاوہ حج2015ء کے لیے پاکستان سے جانے والے حجاج کرام کی تعداد پرائیویٹ اور سرکاری حجاج کرام کی تقسیم کے لیے سعودی حکومت سے ایگریمنٹ (MOU)سائن کرے گا ،وفد عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ مدینہ منورہ بھی حاضری دے گا،یہ بھی معلوم ہوا ہے وفد سرکاری حج سکیم 2015ء کے لیے مکہ مدینہ میں عمارتوں کے حصول کا جائزہ بھی لے گا، پرائیویٹ حج سکیم کو مزید موثر بنانے کے لیے ہوپ کے نمائندوں کو بھی مشاورت کا حصہ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے ،سعودی حکومت سے MOUحج2015ء سائن ہونے کے بعد حج پالیسی 2015ء کو ملک بھر سے اکٹھی ہونے والی تجاویز کی روشنی میں حتمی شکل دی جائے گی،حج پالیسی کا اعلان فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں متوقع ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...