پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چودھری سے ورکرز فیڈریشن اور ٹریڈ یونین نمائندوں کی ملاقات

پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چودھری سے ورکرز فیڈریشن اور ٹریڈ یونین نمائندوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں رانا عبدالسمیع اور چوہدری عبدالغفور ورک کی سربراہی میں پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن اور ٹریڈ یونین کے نمائندگان نے ملاقات کی ، پی ٹی آئی پنجاب لیبرورکنگ کمیٹی کے کنوینر رانا عبدالسمیع نے ٹریڈ یونین کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا،ملاقات کے موقع پر پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کے نمائندگان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کی طرف سے ای او بی آئی کے ملازمین کی پنشن میں اضافے کا جو اعلان کیا تھا انہیں فی الفور اضافے کے ساتھ ادا کیا جائے ، ملاقات کے موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تحریک انصاف ہر سطح پر آپ کاساتھ دے گی اور مزدوروں کو حقوق دلانے کے لئے ہرفورم پر آواز بلند کرے گی، انہوں نے کہاکہ ای او بی آئی کے ملازمین کی پنشن میں وزیراعظم نے اسمبلی فلور پر 3600 روپے سے بڑھا کر 6000 روپے کا اعلان کیا تھا ، افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ فیصلے پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا، یہ پیسہ پنشنر کو ادا کرنے کی بجائے میٹرو بس منصوبے پر لگا دیا گیا جو کہ حکمرانوں کی مزدور دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت مزدوروں اور کسانوں کا معاشی قتل عام بند کرے اور ان کو ریلیف دے، وفد میں ملک سلامت ، علی ڈوگر ، محمد امجد، فیصل محمود ، مظہر اقبال، محمدرفیق، محمدصادق ، زاہدحسین ، امجد علی واہلہ شامل تھے۔ بعدازاں صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری سے فیصل آباد سے تحریک انصاف کے ایم پی اے شیخ خرم شہزاد ، یاسر بلوچ، فاروق ارشد، ملک شازید، ثوبیہ کمال ، سعدیہ سیف، بریگیڈیر(ر) اسلم گھمن نے ملاقاتیں کیں ، پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، 26 جنوری کو تحریک انصاف فیصل آباد کے زیراہتمام انصاف ہاؤس کھدروالہ سمندری میں کسان کانفرنس کااہتمام کیا گیا ہے کسان کانفرس سے تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری سمیت دیگر قائدین اظہار خیال کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -