4 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

4 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

لاہور(وقائع نگار خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 04 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز لاہور مفخر عدیل کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی طاہر اقبال وڑائچ کو ڈی ایس پی سٹی سرکل (سٹی ٹریفک پولیس CTP ) لاہورجبکہ ڈی ایس پی سٹی سرکل (سٹی ٹریفک پولیس CTP ) لاہور اسد اسحاق کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز سیالکوٹ کی خالی آسامی پراورتقرری کے منتظر، ڈی ایس پی عبداللہ جان کو ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...