کیمپ لگا کر احتجاج کرنے والے اب کہاں چھپے بیٹھے ہیں، محمو دالرشید

کیمپ لگا کر احتجاج کرنے والے اب کہاں چھپے بیٹھے ہیں، محمو دالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالرشید نے کہا ہے کہ جو پنجاب حکو مت صوبے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بروقت تنخواہیں نہیں دی سکتی وہ صوبے میں ’’گورننس ‘‘خا ک قائم کر یگی ؟حکمرانوں نے اپنی غلط پا لیسوں کی وجہ سے صوبہ دیوالیہ کر دیا ہے ‘مینار پاکستان کیمپ لگا کر لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے اب کہاں چھپے بیٹھے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالرشیدنے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنا بیڈگورننس کی بدترین مثال ہے اور حکمرانوں نے پنجاب میں پیلی ٹیکسی اور جنگلہ بس سمیت دیگر سکیموں میں صوبے کے خزانے کاضیا ع کیا ہے اور آج حالات یہ ہو چکے ہیں کہ پنجاب حکو مت کے پاس ملازمین کو تنخواہوں کیلئے پیسے بھی نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران صوبہ کے 10کروڑ عوام کے حقوق کے تحفظ اور انکو بنیادی سہو لتوں کی فراہمی میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج سخت سردی میں بھی پنجاب میں بجلی اور گیس کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے مینار پاکستان کیمپ لگا کر لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے اب کہاں چھپے بیٹھے ہیں؟انکو قوم کے سامنے آکر جواب دینا چاہیے ۔

مزید :

صفحہ آخر -