نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی،شجاع خانزادہ

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی،شجاع ...

لاہور)کرائم سیل (صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمداور اشتہاریوں و شیڈول چار میں شامل افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے جس کے باعث صوبہ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے یہ بات یہاں سول سیکرٹریٹ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں حاصل ہونے والی مفید معلومات کی روشنی میں پولیس اور ا یجنسیاں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلہ میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ا دارے وسیع پیمانے پر دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کررہے ہیں اور اس ضمن میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ مختلف جرائم کی سزاؤں میں ترمیم کرتے ہوئے ان میں اضافہ کیا گیا ہے اوربعض جرائم کے بلا ضمانت قرار دئیے جانے سے بھی لوگوں کے دلوں میں قانون کاخوف پیدا ہو ا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں امن وامان کے قیام کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں جس پر وہ بلاشبہ لائق تحسین ہیں۔کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن سہولیات اور اسلحہ وآلات فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کاکردگی پر دی جانے والی انعامی رقوم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف آپریشن جاری ہے تاہم عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لئے پولیس اور دیگر اداروں کی طرف سے اس سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات وانتظامات میں ان سے بھرپور تعاون کریں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...