کسٹم انٹیلی جنس نے کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ سامان سے بھرے 4ٹرک پکڑ لئے

کسٹم انٹیلی جنس نے کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ سامان سے بھرے 4ٹرک پکڑ لئے

لاہور(کامرس رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس لاہور نے کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان پکڑ لیا ۔ انٹیلی جنس کی ٹیم نے مصری شاہ کے علاقے میں چھاپہ مار کر سمگل شدہ سامان سے بھرے چار ٹرک پکڑ لئے ۔ ٹرکوں سے ایرانی پلاسٹک بیگ ، سٹیل شیٹ ، سکریپ اور ڈی وی ڈی پلیئر برآمد ہوئے ۔ سامان کوئٹہ سے مصری شاہ لایا گیا تھا ۔ انٹیلی جنس کی ٹیم نے ڈائریکٹر امتیاز احمد خان کی ہدایت پر خفیہ کارروائی کی ۔ ٹیم کے مطابق پکڑے گئے سامان کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...