ایپکا نے احتجاجی دھرنوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی

ایپکا نے احتجاجی دھرنوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی

لاہور( خبرنگار) ایپکا کے صوبائی صدر حاجی ارشاد نے کہا ہے کہ سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے احتجاجی دھرنوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس میں 10 فروری کو سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور 24 فروری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے ملازمین شرکت کریں گے ۔ اس کے باوجود مطالبات منظور نہ ہوئے تو 5 مارچ کو ایوانِ وزیر اعلیٰ کے سامنے ڈے نائٹ دھرنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایپکا کے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ایپکا پنجاب کے طے شدہ شیڈول کے مطابق گزشتہ روز محکمہ سپیشل ایجوکیشن، برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن اور علامہ اقبال میڈیکل کالج، لاہور میں مکمل ہڑتال کی گئی اور ملازمین نے حکومت و فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ملازم دشمنی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ارشاد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو مسلسل نظرانداز کر رکھا ہے جس پر مجبوراً احتجاجی دھرنوں کی کال دے دی گئی ہے ۔ اب حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ اس موقع پرحاجی فضل داد گجر، یونس بھٹی، اکرم سلطان ، ریاض الدین ، میاں محمد ریاض، لالہ محمد اسلم اور جمشید نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایپکا کے مطالبات جن میں بجٹ 2013 ء میں دیگر صوبوں سے 5% فرق ،صوبہ خیبر پختونخواہ کی طرز پر اپ گریڈیشن،گریڈپانچ تا سولہ تک تمام سرکاری ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل ملازمین کوبلا امتیاز ٹائم سکیل پروموشن کا اجراء، سپرنٹنڈنٹ کی اپ گریڈیشن، سکیل ریوائز ، پری میچور انکریمنٹ اَپ گریڈیشن 2007 ء، سلیکشن گریڈ اسٹنٹ BS-15 کی اپ گریڈیشن ،سابقہ وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کردہ 20% بلا امتیاز تمام سرکاری ملازمین کو دیا جائے ، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ، اکاونٹنٹ کی اپ گریڈیشن، پبلک ہیلتھ انجینرنگ ، لوکل گورنمنٹ ، بہبود آبادی پنجاب اور تمام محکمہ جات میں کنٹریکٹ / ڈیلی ویجز/بورڈ آف مینجمنٹ ملازمین جو 3 سال سے زائد سروس کر چکے ہیں کو ریگولر کیا جائے، ٹیچر / پیرا میڈیکل پیکج دیگر ملازمین کو بھی دیا جائے و دیگر مطالبات شامل ہیں کو فی الفور منظور کیا جائے وگرنہ ایپکا کے احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہوتا جا ئے گا اور احتجاجی دھرنوں کے شیڈول میں کسی بھی صورت میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...