اگر عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات ہو گئی تو کوئی نیا پلان سامنے نہ آ جائے ، رحمان ملک

اگر عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات ہو گئی تو کوئی نیا پلان سامنے نہ آ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمان ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری دونوں اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں جس سے یہ خدشہ کیا جا سکتا ہے کہ اگر دونوں کی ملاقات ہو گئی تو اس کے بعد کوئی نیا پلان سامنے نہ آ جائے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک مزید احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے گزارش ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے کوئی نیا پلان سامنے نہ لایا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -