پنجاب کے 3ممبران اسمبلی11اہم وزارتو ں پر براجمان
لاہور(محمد نواز سنگرا)پنجاب حکومت کے پاس قابل افسران کی کمی ،اثرو رسوخ یا اخراجات بچانے کی پالیسی۔تین ممبران اسمبلی کو 11وزاتیں سونپ رکھی ہیں ۔رانا مشہود احمد خان کے پاس 6،مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کے پاس 3اور شجاع خانزادہ کے پاس 2محکموں کی وزارتیں ہیں۔پنجاب حکومت نے صوبے کو چلانے کیلئے محدود کابینہ پر اکتفا کیا ہے اور صوبے کو چلانے کیلئے محض 20وزراء لگا رکھے ہیں۔جن میں سے تین وزرا 11اہم وزارتو ں پر براجمان ہیں۔جن میں رانا مشہود احمد خان کے پاس چھ وزارتیں ہیں جن میں وزارت ہائیرایجوکیشن،سکول ایجوکیشن،وزارت سپورٹس،یوتھ افئیرز،آرکائیو اور وزارت ٹوارزم شامل ہیں۔میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کے پا س تین وزاتیں ہیں جن میں وزیر خزانہ،وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکیشن اور وزارت قانون کا قلمدان بھی انہی کے پاس ہے۔شجاع خانزادہ صوبائی وزیر داخلہ اور وزیر ماحولیات ہیں جبکہ دیگر میں راجہ اشفاق سرور صوبائی وزیر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس،شیر علی خان مائنز اینڈ منرل،تنویر اسلم ملک ہاؤسنگ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجنئیرنگ،محمد آصف ملک فارسٹ،فشریز اینڈ ولڈ لاءٖف،حمیدہ وحید الدین وویمن ڈویلپمنٹ،بلال یٰسین فوڈ،میاں یاور زمان آبپاشی،عبدالوحید چوہدری جیل خانہ جات،ملک ندیم کامران زکواۃ اینڈ عشر،میاں عطا محمد مانیکا اوقاف اینڈ ریلجئس افئیرز،فرخ جاوید زراعت،آصف سعید منیس وزیر سپیشل ایجوکیشن،سید ہارون سلطان بخاری سوشل ویلفئیر،بیت المال،ملک اقبال چنڑکوآپریٹو،چوہدری محمد شفیق انڈسٹریز کامرس اینڈ انویسٹمنٹ،ذکیہ شاہنواز پاپولیشن ویلفئیر،خلیل طاہر سندھوہیومن رائٹس اور اقلیتی امور کے وزیر ہیں۔