برطانیہ میں محض 6روز کے بچے نے اپنے گردے عطیہ کر دیئے

برطانیہ میں محض 6روز کے بچے نے اپنے گردے عطیہ کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ جس میں برطانیہ میں صرف چھ روز کے بچے نے اپنے گردے عطیہ دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس بچی کی پیدائش لندن کے ہیمر سمتھ ہسپتال میں ہوئی تھی جو کہ دوران حمل کم آکسیجن ملنے کے سبب اس حالت میں نہیں تھی کہ اس کے اعضاء حرکت کر سکتے جس پر ڈاکٹروں نے والدین کی اجازت سے اس کے اعضاء دوسرے مریضوں کے جسم میں لگانے کا فیصلہ کیا۔پہلے مرحلے میں اس کے گردے رینل فیلیئر کے شکار ایک مریض کو عطیہ کئے گئے ہیں تاہم اس مریض کی شناخت مخوی رکھی گئی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر اتنی چھوٹی عمر اعضاء کے عطیہ کے بہت فائدے ہیں کیونکہ یہ گردے نہ صرف بیماریوں کے شکار ننھے بچوں کی زندگی بچا سکتے ہیں بلکہ یہ بڑی عمر کے لوگوں میں بھی پیوند کئے جا سکتے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق برطانیہ میں ہر سال کم از کم ایک ہزار لوگ اسی انتظار میں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں کہ انہیں کوئی مناسب عضو مل سکے۔ڈاکٹروں کے مطابق اس انوکھے واقعے سے ایسے ماں باپ کا حوصلہ بڑھانے میں بھی مدد مل سکتی ہے جن کے جگر گوشے چند دن کی زندگی کے بعد ہی اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -