کمپیوٹرائزڈ پٹوار خانے: بورڈ آف ریونیو کی سفارشات کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی

کمپیوٹرائزڈ پٹوار خانے: بورڈ آف ریونیو کی سفارشات کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے ...

لاہور(عامر بٹ سے)سکیل اپ گریڈیشن ،کمپیوٹرائزڈ پٹوار خانے،کمیشن فیس ،تنخواہوں میں اضافے ،اضافی ڈیوٹیوں سے نجات ،نئی موٹر سائیکلیں، کمپیوٹرائزیشن کا حصہ لازم قرار ،ریکوری کی مد میں حاصل ہونے والی رقم میں مالی ادائیگی ،بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ افسران کی مرتب کردہ سفارشات کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی،پٹواریوں کامعائشی قتل اور ملازمتوں سے فارغ کئے جانے کی افواہیں دم توڑ گئی ،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق 31دسمبر2014کو رسابق صوبائی وزیر انا ثناء اللہ،پی ڈی پنجاب عرفان الہی اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف کی قیادت میں صوبے بھر کے پٹواریوں سے مستقبل میں کام لینے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے اور اس ضمن میں اپنی سفارشات مرتب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو سمری بھی بھجوا دی ہے، بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ افسران کی جانب سے مرتب کی جانے والی سفارشات کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی ہے جس کی اطلاعات نے صوبے بھر کے پٹواریوں میں نئی روح پھونک دی ہے اور اپنی ملازمتوں سے فارغ ہونے اور معاشی قتل میں مبتلاء ہونے کے خوف سے صوبے بھر کے پٹواریوں کی ذہنی کوفت بھی دور ہو گئی ہے ریونیو ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے پٹواریوں کو فیلڈ میں کام کرنے کیلئے نئی موٹر بائیک دے دی جائیں گی فیول ایڈجسٹمنٹ بھی کی جائے گی اس کے علاوہ جن علاقائی سطح پر قبل ازیں پٹوار خانے موجود ہیں ان کو علاقائی سروس سنٹرز میں تبدیل کر دیا جائے گااور وہاں کمپیوٹرائزڈ طرز سے فردات جاری کی جائیں گی اور انتقالات کے اندراج ہونگے صوبے بھر کے ریونیو سٹاف کو آن لائن موضع جات کی ذمہ داری سونپنے کے بعد اضافی ڈیوٹیوں سے ہمیشہ کیلئے بری الذمہ قرار دے دیا جائے گا اور محکمہ ریونیو سٹاف صرف ریونیو کے بنیادی کام کے فرائض سنبھالنے کا مجاز ہوگا، اسطر ح ایگری کلچر ،انتقالات ،آبیانہ سمیت دیگر فیسوں کی مد میں زائد ریونیو اکٹھا کروانے اور ریکوری حاصل کرنے والے پٹواریوں کو کمیشن بھی دی جائے گی سفارشا ت میں یہ بھی آگاہی دی گئی کہ صوبے بھر کے پٹواریوں کو فی انتقال اندراج کے 100روپے اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مہیا کیا جارہا ہے اس کے علاوہ شعبہ سیٹلمنٹ کی آسامیوں پر تعینات پٹواریوں کو بھی مستقل کرتے ہوئے انہیں کمپیوٹرائزیشن کا حصہ بنانے کی سفارشات کی گئی ہیں 6سے 8ہزار روپے سپیشل الاؤنس بھی مہیا کیا جائے گا جبکہ تحصیل سطح پر قائم کئے جانے والے سروس سنٹر پر بھی 15فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا جہاں کمپیوٹرائزیشن میں پاس ہونے والے پٹواریوں کو سروس سنٹرز میں مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جائے گا ،مزید معلوم ہوا ہے کہ پٹواریوں کے مطالبات کی منطوری کے بعد پنجاب کے اضلاع میں کی جانے والی ہڑتال بھی ختم کردی گئی ہے اور اس ضمن میں انجمن پٹواریان پنجاب کے صدر عبدالمجید جٹ ،جنرل سیکریٹری زاہد افضل ،سرگودھا ڈویژن کے صدررانا طارق جاوید،فیصل آباد کے سفیر حسین،گوجرانوالہ کے شاہد افضل ،لاہور کے عبدالحمید بگا سمیت پنجاب بھر کی ڈویژن کے صدور پٹواریان نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف کے آفس میں گزشتہ روز ملاقات کی جس میں سیکریٹری ریونیو رائے جاویداور سیکریٹری قالونی مقبول احمد دھاولہ بھی موجود تھے اس موقعہ پر انجمن پٹواریان تنظیم کے تمام صدور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو یقین دھانی کروائی کہ پنجاب کے تما م اضلاع میں ریونیو سٹاف کمپیوٹرائزیشن سسٹم میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گا بلکہ کمپیوٹرائزیشن سسٹم کو جلد از جلد اپ گریڈ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے گا اور ریکارڈ میں آنے والے تمام خرابیوں کی درستگی کرتے ہوئے صاف اور شفاف ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سسٹم میں فیڈ کروانے کا پابند ہو گا اور ایک مختصر عرصہ میں یہ تمام کام مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...