امریکا:پالتوبلیوں کیلئے ڈیزائن کی گئی پْرتعیش اور منفرد رہائشگاہ

امریکا:پالتوبلیوں کیلئے ڈیزائن کی گئی پْرتعیش اور منفرد رہائشگاہ
امریکا:پالتوبلیوں کیلئے ڈیزائن کی گئی پْرتعیش اور منفرد رہائشگاہ

  


کیلیفورنیا (خصوصی رپورٹ).امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائش پذیر ایک شخص نے اپنی پالتو بلیوں سے پیار جتانے کا دلچسپ ومنفرد انداز ڈھونڈا ہے۔ اس شخص نے اپنے گھر کی تزئین و آرائش ازِ سر نو کرتے ہوئے اسے بلیوں کی پْرتعیش رہائشگاہ کی شکل میں ڈھال دیا ہے۔ The Cat\'s House نامی اس گھر میں نہ صرف بلیوں کیلئے منفرد اندازکا ہائی وے تخلیق کیا گیا ہے بلکہ بلیوں کی ماڈلنگ کیلئے ایک منفردرنگین ریمپ بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔بلیوں کی دلچسپی اور رہن سہن کے انداز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے اس گھرمیں نہ صرف مختلف سائز اور اشکال کے بلیوں کے مجسمے نصب ہیں بلکہ بلیوں کی پینٹنگز اور پورٹریٹس کے ساتھ ساتھ ایسے کارپیٹس بھی بچھائے گئے ہیں جن پربلیوں کی اشکال نمایاں ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...