بچوں کو خود بخود آگ لگ جاتی ہے ،بھارتی والدین کے دعوے پر دنیا حیرت میں ڈوب گئی

بچوں کو خود بخود آگ لگ جاتی ہے ،بھارتی والدین کے دعوے پر دنیا حیرت میں ڈوب گئی
بچوں کو خود بخود آگ لگ جاتی ہے ،بھارتی والدین کے دعوے پر دنیا حیرت میں ڈوب گئی

  


نئی دلی (نیوز ڈیسک) بچوں پر بیماریاں تو حملہ آور ہو جاتی ہیں اور ان کے ساتھ حادثات بھی پیش آ جاتے ہیں مگر ایک بھارتی جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کے ننھے بچے نے خود ہی آگ پکڑ لی اور اس کے پیروں سے شعلے برآمد ہونے لگے۔ چنائی شہر سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ خاتون راجیشوری کے 6 دن کے بچے کو کلپاک ہسپتال لایا گیا تو اس کے پاؤں، ٹانگیں اور دھڑ جھلسا ہا تھا۔ خاتون اور اس کے شوہر کا کہنا ہے کہ بچہ بستر پر لیٹا تھا کہ اچانک اس کے پیروں سے شعلے نکلے اور پھر اس کے سارے جسم نے آگ پکڑ لی۔ ہسپتال نے پانچ ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ قائم کیا ہے جس میں بچوں کا ڈاکٹر، سائیکاٹرسٹ اور پلاسٹک سرجن شامل ہے۔ یہ بورڈ بچے کا علاج بھی کر رہا ہے اور معاملے کی تحقیق بھی کر رہا ہے۔ بچے کے آگ پکڑنے کا معاملہ پہلی دفعہ سامنے نہیں آیا بلکہ گزشتہ سال بھی اسی خاتون کے 4 ماہ کے بیٹے نے آگ پکڑ لی تھی اور جھلسنے سے زخمی ہو گیا تھا۔ اس وقت ڈاکٹروں نے رائے دی تھی کہ بچے کو آگ خود سے نہیں لگی بلکہ ممکن ہے کہ کسی حاسد نے یہ حرکت کی ہو۔ حالیہ معاملے کی تحقیق جاری ہے اور ٹیسٹ کیلئے نمونے بھیجے گئے ہیں جن کا نتیجہ دو دن میں متوقع ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...