پٹرل بحران،نواز شریف نے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے پٹرول کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے،پٹرول بحران کے باعث وزیر اعظم نے ڈیووس کا دورہ بھی منسوخ کر دیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اگلے دو ماہ کے دوران پٹرول کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی پٹرول کی طلب اور رسد پر بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ ، وزیرپانی و بجلی اور پٹرولیم شریک ہوں گے۔ پٹرول بحران کے باعث وزیر اعظم نے آج سے شروع ہونے والا ڈیووس کا دورہ بھی منسوخ کر دیا۔ نواز شریف نے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس جانا تھا۔