ہر محب وطن شہری پاک فوج کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ساتھ دے:الطاف حسین

ہر محب وطن شہری پاک فوج کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ساتھ دے:الطاف حسین
ہر محب وطن شہری پاک فوج کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ساتھ دے:الطاف حسین

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سے محبت کرنے والے ہر شہری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کا ساتھ دینا چاہیے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کھل کر مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ ملک کا انتظام سنبھالیں۔ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے ذمہ داران اور خواتین کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے الطاف حسین کا کہنا تھا بین الاقوامی منصوبے کے تحت ساو¿تھ ایشیا میں بھارت کی اجارہ داری قائم کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور مذہبی اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا عمل اسی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لال مسجد کے خطیب کے خلاف ایف آئی آر درج ہے لیکن اسے گرفتارنہیں کیا جاتا ، کالعدم تنظیموں کے رہنماءکھلے عام جلسہ جلوس میں تقاریر کر رہے ہیں لیکن ان کے خلاف بھی کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جاتی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...