کراچی ایئرپورٹ کے زیراہتمام ہوٹل میں دو خواتین پر اسرار طور پر ہلاک
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ایئرپورٹ کے زیر اہتمام ایئرپورٹ ہوٹل میں دو عمر رسیدہ خواتین پراسرار طور پر ہلاک ہو گئیں ۔تفصیلا ت کے مطابق دونوں خواتین اختر بی بی او ر گل حسینی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمر ہ کرکے آج صبح کراچی پہنچی تھیں جہاں سے انہوں نے لاہور اور پشاو ر روانہ ہونا تھا لیکن ہوٹل میں ددنوں خواتین کی حالت غیر ہو گئی اور موقع پر انتقال کر گئیں۔ڈاکٹروں نے موت کی تحقیقات کر کے واضح کر دیاہے کہ دونوں خواتین کی موت طبی ہے ۔دونوں خواتین کی لاشیںتدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں لاہور اور پشاور روانہ کر دی گئیں ہیں۔