ارباب غلام رحیم سیاسی بات کریں ،وہ کوئی پیر نہیں ہیں:شرجیل میمن

ارباب غلام رحیم سیاسی بات کریں ،وہ کوئی پیر نہیں ہیں:شرجیل میمن
ارباب غلام رحیم سیاسی بات کریں ،وہ کوئی پیر نہیں ہیں:شرجیل میمن

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سیاسی بات کریں وہ کوئی پیر نہیں ہیں ،یہ خود کئی پارٹیاں تبدیل کر چکے ہیں ۔شرجیل میمن نے ارباب رحیم کی جانب سے دیے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ ارباب رحیم خود اتنی پارٹیاں تبدیل کر چکے ہیں جتنے موسم نہیں ہوتے اور ان سے پوچھنا چاہیے کہ وہ خود کونسی پارٹی کے ہیں ۔ان کا کہناتھاکہ عوام نے جو حال ارباب کا کیاہے وہ انہیں یاد رکھنا چاہیے اور ان کا حال عوام نے اس لیے برا کیا کیونکہ وہ طاقت کے نشے چو ر رہے اور عوام سے دشمنی لے لی۔

انہوں نے کہاکہ ارباب رحیم اورلیاقت جتوئی نے عوام کے مفادات کیخلاف کام کیاہے اور ارباب کی کسی بات جواب دینا وہ مناسب نہیں سمجھتے کیونکہ پیپلز پارٹی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...