پٹرل بحران ،وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس جاری،وزیرپٹرلیم غائب

پٹرل بحران ،وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس جاری،وزیرپٹرلیم ...
پٹرل بحران ،وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس جاری،وزیرپٹرلیم غائب

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پٹرولیم بحران سے نمٹنے سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس وزیر خزانہ اور وزیر پانی وبجلی اجلاس میں شریک ہیں جبکہ وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی بیرون ملک دورے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہیں ۔اجلاس میں اور اجلاس میں پٹرول بحران سے نمٹنے اور آئندہ دو ماہ کے لیے پٹرول کی طلب ورسد کا جائزہ لیاجارہاہے۔

 اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ عوام کو مشکلا ت میں ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں ہر گز معاف نہ کیا جائے ،متعلقہ وزراتیں آپس میں رابطوں کو بہتر بنائیں تاکہ پٹرول کی سپلائی بہتر بنائی جا سکے تاکہ عوام کو کسی صورت پٹرول بحران کا سا منا نہ کرنا پڑے اور عوام کو پٹرول کی فراہمی سے متعلق مکمل طور پر آگاہ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے آج عالمی اقتصادی فور م میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھالیکن ملک درپیش پٹرول بحران کے پیش نظر وزیراعظم نواز شریف نے دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ کر دیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...