اداکارہ میرا کا" فیروزہ"ڈرامہ بنانے کا فیصلہ

اداکارہ میرا کا" فیروزہ"ڈرامہ بنانے کا فیصلہ
اداکارہ میرا کا

  


لاہور (ویب ڈیسک) فلمسٹار میرا نے بطور پروڈیوسر ڈرامہ سیریل ”فیروزہ“ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وہ ان دنوں ڈرامے کی کہانی پر کام کررہی ہیں جبکہ اس ڈرامے میں مرکزی کردار بھی وہ خود ادا کریں گی۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ جس طرح میں نے اپنی پہلی سیریل ”اقراء“ میں تعلیم کی اہمیت کو موضوع بنایا تھا اسی طرح ”فیروزہ“ میں بھی خواتین سے متعلقہ اہم موضوع شامل کیا گیا ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی کا آئیڈیا میرا تھا اور اب اس کو ایک معروف مصنف سے لکھوایا جارہا ہے۔

مزید : تفریح


loading...