ٹڈاپ کرپشن کیس ،مخدوم امین فہیم کی 12 مختلف مقدمات میں ضمانت میں توسیع

ٹڈاپ کرپشن کیس ،مخدوم امین فہیم کی 12 مختلف مقدمات میں ضمانت میں توسیع
ٹڈاپ کرپشن کیس ،مخدوم امین فہیم کی 12 مختلف مقدمات میں ضمانت میں توسیع

  


کراچی (ویب ڈیسک)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے بارہ مختلف مقدمات میں پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کی ضمانت میں توسیع کر دی ہے اور عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق امین فہیم ٹڈاپ کرپشن کیس میں اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ پیش ہوئے ،وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔ اس موقع پر وکلا ءصفائی کا کہنا تھا اگلی سماعت پر ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین فہیم نے کہا پٹرول بحران کا ذمہ دار کسی ایک شخص کو ٹھہرانا درست نہیں ، بحران کے خاتمے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید : کراچی


loading...