پی آئی اے کی پروازوں میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

پی آئی اے کی پروازوں میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد
پی آئی اے کی پروازوں میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کی پروازوں میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس ہوا جس میں رامیش کمار نے 15اکتوبر کے حوالے سے ویڈیو بنانے اور سیاستدانوں کے ساتھ بد تمیزی کی درخواست جمع کروائی تھی جس پر قائمہ کمیٹی کے کے چیئرمین نے کہا کہ غلطی کوئی کرتاہے اور وی آئی پی کا طعنہ سیاستدانوں کو دیا جاتاہے۔رمیش کمار کاکہناتھاکہ ایم ڈی پی آئی اے کو جتنی بار بھی فون کیا وہ جواب نہیں دیتے جس کے بعد پی آئی کی پروازوں میں ویڈیو بنانے پر پابندی لگادی گئی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...