شعیب ملک ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم کے کسی رکن کے زخمی ہونے کے منتظر

شعیب ملک ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم کے کسی رکن کے زخمی ہونے کے منتظر
شعیب ملک ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم کے کسی رکن کے زخمی ہونے کے منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں اپنے آخری مقابلے میں تین وکٹوں اور 42 رنز کی آل راو¿ نڈ کارکردگی دکھانے کے بعد وطن واپس آنے والے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ دستے کا کوئی رکن زخمی ہوجاتا ہے ، اور انہیں طلب کیا جاتا ہے تو وہ ملک کی خاطر کھیلنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ کیلئے ابتدائی 30 رکنی سکواڈ میں انہیں منتخب کیا لیکن حتمی کھلاڑیوں کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں تھا۔
 انہوں نے ان خبروں کی تردید کی کہ جن میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں ورلڈ کپ کے حوالے سے کوئی اشارہ ملا ہے ، اس لئے وہ فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی جب ملک میں ہوتے تھے توڈومیسٹک کرکٹ بھرپور انداز میں کھیلتے تھے اور اب بھی ایسا ہی کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کبھی کپتانی کی پروا نہیں کی، وہ ملک کیلئے کھیلنے کو اپنے لئے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں اور ان کا ہدف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کو جتوائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جونیئر اور سینئر سے قطمع نظر کرکٹ بورڈ کو ایسے کھلاڑی کو قیادت سونپنی چا ہیے جو کپتانی کا وڑن رکھتا ہو او ر اسے پورا موقع دیاجائے۔

مزید :

کھیل -