بیوی سے اختلافات تھے مگرپاکستانی صحافی سے معاشقہ نہیں تھا:ششی تھرور

بیوی سے اختلافات تھے مگرپاکستانی صحافی سے معاشقہ نہیں تھا:ششی تھرور
بیوی سے اختلافات تھے مگرپاکستانی صحافی سے معاشقہ نہیں تھا:ششی تھرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) سابق بھارتی وزیر اور کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے نئی دہلی پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سامنے تسلیم کیا ہے موت سے قبل انکی اہلیہ سنندا پشکر اور انکے درمیان اختلافات چل رہے تھے۔ وسنت وہار پولیس سٹیشن میں پولیس ٹیم نے 4 گھنٹے تک تیکھے سوالات ششی تھرور سے کئے۔ تھرور نے کہا انکا پاکستانی صحافی مہر تارڑ سے کوئی تعلق یا معاشقہ نہیں تھا تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ بیوی سے انکی اس معاملے پر ضد بحث ہوئی تھی۔
 واضح رہے کہ پولیس کی ٹیم چند روز بعد تھرور کو پھر طلب کرکے ان سے ان کی بیوی سنندا پشکر کی موت اور 2010ءکے انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سکینڈلز کے درمیان تعلق کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی۔ آئی پی ایل سکینڈلز میں ششی تھرور کے کردار کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ان کی بیوی کو مکمل علم تھا اور اس نے میڈیا کو بتانے کی دھمکی دی تھی۔