کیپٹن صفدر دل کے مرض میں مبتلا

کیپٹن صفدر دل کے مرض میں مبتلا
کیپٹن صفدر دل کے مرض میں مبتلا

  


راولپنڈی (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم محمد نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی اچانک طبیعت ناساز ہونے کے باعث منگل کی رات 2 بجے راولپنڈی کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ راول روڈ کے شعبہ ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں انسٹیٹیوٹ کے سربراہ میجر جنرل (ر) اظہر کیانی نے ہنگامی طور پر ان کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ ان کو عارضہ قلب لاحق ہے اور ان کے دل کے دو والو مکمل طور پر بند ہیں جس پر جنرل اظہر کیانی نے ان کو فوری طور پر 2 سٹنٹ ڈلوانے کی تجویز دی اور ان کی جانب سے اجازت ملنے پر فوری طور پر کیپٹن محمد صفدر کے دل کے والوز کو معمول پر لانے کے لئے 2 سٹنٹ ڈالے گئے۔ بدھ کو علی الصبح 6 بجے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے البتہ انہیں چند روز تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی


loading...