جماعت الدعوة سمیت تمام کالعدم جماعتوں کیخلاف کاروائی کی جا رہی ہے :تسنیم اسلیم

جماعت الدعوة سمیت تمام کالعدم جماعتوں کیخلاف کاروائی کی جا رہی ہے :تسنیم ...
جماعت الدعوة سمیت تمام کالعدم جماعتوں کیخلاف کاروائی کی جا رہی ہے :تسنیم اسلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور جماعت الدعوة سمیت تمام کالعدم جماعتوں کے اثاثے منجمد کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق تسنیم اسلم نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے ، اقوام متحدہ کی جانب سے جن جماعتوں پر پابندی ہے ان کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے ، جماعت الدعوة سمیت تمام کالعدم جماعتوں کے اثاثے منجمد کر دیئے جبکہ فنڈز اکٹھے کرنے پر بھی پابندی ہے ۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ داعش کے خطرے سے آگاہ ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام کالعدم جماعتوں ہر قسم کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔
 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف کوششوں سے پاکستان کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ تسنیم اسلم نے امید ظاہر کی کہ دورہ بھارت کے دوران امریکی صدر باراک اوباما کنٹرول لائن کشیدگی کا معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود کشمیریوں کو قتل کیا تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ بھارتی ریاست بہار میں مسلمانوں کو جلائے جانے کے واقعے پر تشویش ہے ، بھارت میں زبردستی ہندو بنائے جانے کی مہم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔