فلم کی مارکیٹنگ کے حوالے سے عامر خان جیسا ہوشیار نہیں ہوں:امیتابھ بچن

فلم کی مارکیٹنگ کے حوالے سے عامر خان جیسا ہوشیار نہیں ہوں:امیتابھ بچن
فلم کی مارکیٹنگ کے حوالے سے عامر خان جیسا ہوشیار نہیں ہوں:امیتابھ بچن

  


ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن خود کو فلم مارکٹنگ کے معاملے میں اناڑی تسلیم کرتے ہیں۔آر بالکی کی فلم ”شمیتابھ“ میں امیتابھ بچن نے اہم کردار نبھایا ہے اسی فلم پر بحث کے دوران جب فلموں کی سیلز کی بات سامنے آئی تو امیتابھ نے کہا ”مجھ سے یہ کام نہیں ہوتا‘ کیمرے کے سامنے آکر شاٹ دے لوں یہی کام کر لوں تو غنیمت ہے“۔

 انھوں نے اس معاملے میں عامر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ”انڈسٹری میں بہت سے لوگ بہتر طور پر مارکٹنگ کرتے ہیںلیکن عامر خان تو بہت شاندار کام کرتے ہیں‘ میں ان کی طرح ہوشیار نہیں ہوں“۔ امیتابھ نے یہ بھی بتایا کہ ”شمیتابھ“ میں پہلے ان کے ساتھ شاہ رخ خان کام کرنے والے تھے۔ ”آر بالکی کی پسند پہلے شاہ رخ خان تھے لیکن کسی وجہ وہ فلم نہیں کر پائے تب میں نے ہی دھنش کے نام کی تجویز پیش کی۔ فلم ”رانجھنا“ میں انھوں نے بہت اچھا کام کیا تھا، ہمیں لگتا ہے کہ دھنش کو لینا بالکل صحیح فیصلہ تھا“۔ اپنی زندگی پر بایو پک فلم کے سوال کے جواب میں امیتابھ نے کہا ”میری بایوپک فلم بہت ہی خراب ہو گی کیونکہ اس میں بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہو گا“۔

مزید : تفریح


loading...