گلیکسی S6 کب آئے گا، سام سنگ نے اعلان کر دیا

گلیکسی S6 کب آئے گا، سام سنگ نے اعلان کر دیا
گلیکسی S6 کب آئے گا، سام سنگ نے اعلان کر دیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی ہیں کیونکہ سام سانگ نے اپنے نئے سمارٹ فون ”گلیکسی S6 “ کو بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل ورلڈ کانگرس 2 مارچ 2015ءکو سپین کے شہر بارسیلونا میں منعقد کی جائے گی جس دوران سام سنگ گلیکسی S6 کو پہلی بار متعارف کرائے گا اور جلد ہی اسے فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل سام سنگ نے گلیکسی S5 کو بھی 2014ءمیں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر متعاراف کرایا تھا۔ کورین ویب سائٹ کے مطابق موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر HTC بھی اپنا نیا سمارف فون ”ایچ ٹی سی ونM-9 “ متعارف کرائے جس کے باعث دونوں کمپنیوں میں مقابلے کا رجحان نظر آئے گا۔

ویب سائٹ کے مطابق اس موقع پر ان دو کمپنیوں کے علاوہ کوئی بھی کمپنی نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ نہیں رکھتی کیونکہ ”ایل جی“ کمپنی پہلے سے ہی واضح کر چکی ہے کہ اپنا نیا سمارٹ فون ”G4“ موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر متعاراف نہیں کرائے گی کیونکہ وہ ابھی اسے مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ سام سنگ کے گلیکسی سمارٹ فونز نے دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا نیا سمارٹ فون پہلے سے کہیں بہتر ہو گا کیونکہ سام سنگ اپنے اس موبائل کیلئے مشہور سافٹ وئیر ”Touch Wize“ میں بھی بڑی تبدیلیاں کر رہا ہے جس کے باعث اس کی پرفارمنس گلیکسی سیریز کے باقی تمام سمارٹ فونز سے زیادہ تیز اور بہتر ہو گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...