وزن کم کرنے اور تمباکو نوشی ترک کرنے میں کامیابی کا انتہائی دلچسپ طریقہ سائنسدانوں نے بتا دیا
لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ تمباکو نوشی سے پاک ایک صحت مند زندگی چاہتے ہیں تو سائنسدانوں نے اس کا ایک آسان حل بتا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنے شریک حیات کے ساتھ مل کر سگریٹ نوشی سے توبہ کریں اور وزن کم کرنے کی کوشش کریں تو انہیں زیادہ کامیابی حاصل ہوتی ہے۔
بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لیے سبز چائے کا درست طریقہ
یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کا کہنا ہے کہ اگر دونوں یعنی مرد اور عورت مل کر کوشش کریں کہ انہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑنی ہے اور وزن کم کرنا ہے تو ایسے جوڑوں کو زیادہ کامیابی حاصل ہوتی ہے۔تحقیق میں یہ پتہ لگا کہ ایسی خواتین جن کے شریک حیات نے بھی سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی نے بھی تمباکونوشی سے کنارہ کشی اختیار کی۔اسی طرح مردوں میں بھی یہی رجحان پایا گیا۔تحقیق کاروں نے 50سال سے زائد 3722جوڑوں کا مشاہدہ کیا اور یہ دیکھا گیا کہ جن خواتین کے جیون ساتھیوں نے ان کا ساتھ دیا ان میں 50فیصد خواتین نے تمباکو نوشی ترک کر دی۔ان کا کہنا ہے کہ جب آپ کا ساتھی بھی آپ کے ساتھ صحت مند زندگی کا خواہش مند ہو تو آپ اس کے ساتھ مل کر اچھی عادات کی طرف مائل ہو جائیں گے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا ساتھی بھی وزن کم کرنا چاہے اور آپ بھی اس کے ساتھ شریک ہوجائیں تو ایک دوسرے کو دیکھ کر دونوں جلد وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔یہ تحقیق Internal Medicineجرنل میں چھپ چکی ہے۔