انٹرنیٹ پردرست معلومات حاصل کرنے کا آسان ترین سائنسی طریقہ

انٹرنیٹ پردرست معلومات حاصل کرنے کا آسان ترین سائنسی طریقہ
انٹرنیٹ پردرست معلومات حاصل کرنے کا آسان ترین سائنسی طریقہ

  


نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے سرچ انجن میں کسی چیز کے بارے میں جاننے کے لئے اس کا درست نام لکھ کر تلاش کرنے کی کوشش کی ہوگی ،کبھی آپ کو کامیابی اور کبھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا لیکن اگر آپ کو بتایا جائے کہ جب بھی انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کی ضرورت پیش آئے تو ہمیشہ غلط جواب لکھ کر سرچ کریں تو یہ بات سن کر آپ بہت حیران ہوں گے لیکن حقیقت میں اگر ایسا کیا جائے تو کامیابی کے امکانات روشن ہوجاتے ہیں۔

انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن ہو گیا

اس نظریے کو Cunningham's Law کا نام دیا گیا ہے جس کے مطابق اگر آپ کو کسی چیز کی معلومات درکار ہوں تو صحیح سوال لکھنے کی بجائے اگر غلط جواب لکھا جائے تو آپ کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔یہ نظریہ wikiکے بانی وارڈ کنگہم سے منصوب ہے اور ان کی ویب سائیٹ  یا انٹرنیٹ پر کسی بھی چیز کی تلاش اگر اس نظریے کے تحت کی جائے تو آپ کو زیادہ کامیابی ہوگی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...