سعودی فنڈنگ ،وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے استعفیٰ تیار کر لیا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ کے سعودی حکومت کی فنڈنگ کے حوالے متنازعہ بیان کے بعد انہوں نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ انہوں نے اپنا استعفیٰ تیار بھی کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ نے سعودی حکومت کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے ان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وزیر اعظم ہاﺅس طلب کیا تھا۔
سعودی فنڈنگ، بیان کا مقصد حکومت کوشرمندہ کرنا نہیں تھا:ریاض پیرزادہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض پیرزادہ نے وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل اپنا استعفیٰ تیار کر لیا تھا لیکن ان کے بیٹے کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انہیں اپنے علاقے بہاولپور جانا پڑ گیا جس کے بعد ان کی وزیر اعظم سے ملاقات موخر ہو گئی ہے۔جبکہ ان کا استعفیٰ بھی تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔