جنرل کی ہلاکت، اسرائیل تباہ کن آندھی کا انتظار کرے: ایران

جنرل کی ہلاکت، اسرائیل تباہ کن آندھی کا انتظار کرے: ایران
جنرل کی ہلاکت، اسرائیل تباہ کن آندھی کا انتظار کرے: ایران

  


تہران (ویب ڈیسک) ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ شام میں حزب اللہ کارکنوں اور ایرانی بریگیڈیئر جنرل کی ہلاکت کی اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد علی جعفری نے اسرائیلی حملے کے ردعمل میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست اپنی جارحیت کے بعد اب تباہ کن آندھی کے انتظار میں رہے۔ فتنہ اور فساد کی جڑ اسرائیل کو انجام سے دوچار کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔ اسرائیل کو اپنے کئے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...