قومی ایئرلائن کا کارنامہ ، 15 مسافروں کو چھوڑ کر پرواز روانہ ہو گئی

قومی ایئرلائن کا کارنامہ ، 15 مسافروں کو چھوڑ کر پرواز روانہ ہو گئی
قومی ایئرلائن کا کارنامہ ، 15 مسافروں کو چھوڑ کر پرواز روانہ ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ایئر لائن نے شاندار کارنامہ سرانجام دے دیا۔پی آئی اے کی پرواز باچا خان ایئرپورٹ سے دبئی جانے والے 15 مسافروں کو چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 283 نے آج دبئی کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن یہ پرواز 15 مسافروں کو ایئرپورٹ پر چھوڑ کر ہی روانہ ہو گئی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کا تفصیلی فیصلہ سنا دیا
پی آئی اے کی اس غفلت پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹکٹیں پہلے سے ہی لے رکھی تھیں اور پی آئی اے حکام نے انہیں آج جانے کا ٹائم دیا تھا۔لیکن آج بھی ہمیں اس پرواز کے ذریعے بھیجا نہیں گیا۔دوسری جانب انتظامیہ نے موقف دیا ہے کہ پرواز میں سیٹیں نہیں تھیں جس کے باعث مسافروں کو چھوڑ کر پرواز کو روانہ کرنا پڑا۔