اپنی ’طالبعلم ‘دلہن کو لیجانے کیلئے دولہا نے سکول میں نقب لگا ڈالی

اپنی ’طالبعلم ‘دلہن کو لیجانے کیلئے دولہا نے سکول میں نقب لگا ڈالی
اپنی ’طالبعلم ‘دلہن کو لیجانے کیلئے دولہا نے سکول میں نقب لگا ڈالی

  


موریطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے جنوب بعید میں واقع صوبے سلابابی میں ایک دلہے سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک سکول کی عمارت میں نقب لگاکر اور دلہن کو اغوا کیا تھا۔ پولیس کے پاس درج شکایت میں ہائی سکول کے پرنسپل نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ چار نوجوان کلاس روم سے ایک لڑکی کو زبردستی اٹھا کر لے گئے تھے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ ایک مقامی دلہن کلاس روم میں اپنے دلہے سے چھپی کر بیٹھی ہوئی تھی۔

دراصل کو لڑکی فی الحال شادی نہیں کرنا چاہتی تھی تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکے مگر اس کے شوہر نے اپنے دوستوں کے ساتھ سکول سے زبردستی گھر لیجانے کا منصوبہ بنایا۔

لٹیروں نے اے ٹی ایم لوٹنے کے لیے نیا طریقہ ایجاد کر لیا

پرنسپل کی طرف سے یہ الزام بھی لگایا گیا تھا کہ جب ان کو سکول میں اپنی کاروائی کرنے سے روکا گیا تو ان افراد کی طرف سے پرنسپل کیساتھ بھی بدتمیزی کی گئی تاہم اصل صورتحال معلوم ہونے پر ان کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...