سعودی عرب میں جنسی ادویات کی فروخت کرنے والا استاد گرفتار

سعودی عرب میں جنسی ادویات کی فروخت کرنے والا استاد گرفتار
سعودی عرب میں جنسی ادویات کی فروخت کرنے والا استاد گرفتار

  


جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شہر کے نواحی علاقے میں ایک استاد کو اس الزام کے تحت حراست میں لے لیاگیا ہے کہ وہ سکول کے طالبعلموں کو جنسی ادویات کی فروخت میں ملوث ہے۔ عرب اخبار ’صدا‘ کا کہنا ہے کہ استاد کو ممنوعہ ادویات بیچنے پر حراست میں لیا گیا ہے اور محکمہ تعلیم اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

کنواری خواتین کیلئے دلچسپ خوشخبری، موبائل ایپ نے مردوں کا پتہ کاٹ دیا

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے اوراگر اس واقعے کی تصدیق ہو گئی تو  قوانین کے تحت  استاد کو  سزا دی جائے گی۔ محکمے نے واضح کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات پہلے سے موجود قوانین کے تحت ہی کی جا رہی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...